لگتا ہے عمران خان خود حالات سے پریشان ہیں:ثناور ارشد
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں چودھری ثناور ارشد جوندہ، ڈاکٹر قاسم ضیاء ملک، چودھری عادل اصغر چٹھہ نے اپنے الگ الگ بیانات میں وزیراعظم پاکستان عمران خاں کے قوم سے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا معلوم ہورہا ہے کہ عوام کو نہ گھبرانے کا درس دینے والا عمران خاں خود ہی موجودہ مشکل حالات کے شروع ہوتے ہی پریشان ہوگیا ہے ۔