گکھڑ منڈی:چورکریانہ سٹور سے سامان چرا کر فرار
گکھڑمنڈی(نامہ نگار) چور رات کے وقت تالے توڑ کر کریانہ بیکری اور ہومیو میڈیکل سٹور سے ہزاروں روپے نقدی، ایل سی ڈی و دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔ پلی سٹاپ مین بازار محلہ انصاریاں راہوالی کے حاجی یعقوب رحمانی کی بیکری و کریانہ سٹور سے 15ہزار روپے نقدی 20ہزار مالیت کے سگریٹ، بسکٹ و دیگر سامان جبکہ پلی سٹاپ پر ہومیو پیتھک سٹور سے ایل سی ڈی و دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔