راشن فوج کی نگرانی میں تقسیم کیا جائے: عوام کا مطالبہ
سکھر(بیورو رپورٹ)پاک فوج کی نگرانی میں گھر گھر راشن تقسیم کیا جائے ،شہری حلقے تفصیلات کے مطابق سکھر کے شہریوں نے وفاقی و صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت لاک ڈائون سے متاثرہ افراد کوگھر گھر راشن کی فراہمی کیلئے پاک فوج سے مدد لے اور پاک فوج کی نگرانی میں یونین کمیٹی کی سطح پر کرفیو لگاکر شہریوں کے گھروں میں راشن پہنچایا جائے شہریوں نے بتایا کہ میونسپل انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ دونوں راشن کی تقسیم کیلئے یوسی چیئرمین ، وائس چیئرمین کو امداد فراہم کی گئی تھی تاہم شہر کی تمام یوسیز میں غیر منصفانہ تقسیم نے ضرورت مند افراد کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے یوسی چیئرمین نے اپنے من پسند گھروں میں راشن پہنچا یا جبکہ ضرورت مند آج بھی دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں دوسری جانب شہریوں نے ضرورت مند افرادکی مدد کرنے پر مخیر حضرات سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ سماجی شخصیات و تنظیمات کی جانب سے مستحقین شہریوں کو راشن تقسیم کرکے انہیں فاقہ کشی سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔