پوری دنیا میں اب تک کورونا وائرس سے آٹھ لاکھ سے زائد افراد متاثر

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق دنیا بھر میں آٹھ لاکھ ایک ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اوراڑتیس ہزار سات سو بیالیس سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
دنیا میں سب سے زیادہ تصدیق شدہ کیسز امریکہ میں ہیں جو ایک لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو دس سے زائد ہیں۔اٹلی میں ایک لاکھ ایک ہزارسے زائد جبکہ سپین میں چورانوے ہزار چار سو سترہ سے زائد تصدیق شدہ کیسز ہیں۔اٹلی میں اموات کی تعداد گیارہ ہزار پانچ سو اکانوے جبکہ سپین میں آٹھ ہزار ایک سو نواسی ہوگئی ہے۔