پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف ایک شخص کو اپنا لیڈر مانتا ہوں اور اس کا نام عمران خان ہے۔خیال رہے کہ شاہ محمود قریشی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین کی حکومتی اجلاس میں شرکت پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔شاہ محمود قریشی کے بیان کے فوری بعد پارٹی رہنما جہانگیر ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہیں دوسروں کی حیرت انگیز وجوہات کی پروا نہیں۔جہانگیر ترین نے کہا کہ 'میری زندگی میں صرف ایک ایسا شخص ہے جنہیں میں اپنا لیڈر مانتا ہوں اور انہی کو جوابدہ ہوں، وہ لیڈر عمران خان ہیں۔'تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ میں عمران خان کے ہر اچھے اور برے دور میں ان کے ساتھ کھڑا رہا اور اپنی آخری سانس تک ان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کے دو سینئر رہنماں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان اختلافات کی خبریں عام انتخابات 2018 سے قبل گردش کرتی رہی ہیں۔گزشتہ برس مئی میں دونوں رہنماں کے مابین اختلافات کھل کر سامنے آگئے تھے اور پارٹی اجلاس کے دوران دونوں ایک دوسرے پر پارٹی کی ساخت کو نقصان پہنچانے کا الزام لگا تے رہے۔خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے 15 دسمبر 2017 کو جہانگیر ترین پر اثاثے چھپانے اور آف شور کمپنیاں رکھنے کا الزام ثابت ہونے پر آئین کے آرٹیکل 62 (ون)(ایف) کے تحت قومی اسمبلی کی رکنیت اور پارٹی عہدہ رکھنے سے نااہل قرار دے دیا تھا جبکہ پارٹی چیئرمین عمران خان کو اہل قرار دیا تھا۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024