پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں نئے کاروباری ہفتے کی ابتداء بھی مایوس کن رہی اورپیر کوشیئرزمارکیٹ میں کاروبار حصص اتار چڑھائو کے بعد مندی کی لپیٹ میں رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 38600،38500اور38400کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا۔75 فیصد سے زائد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوگئی جبکہ کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت52.18فیصدگھٹ گیا۔مندی کے سبب مارکیٹ کے مجموعی سرمایہ میں 73ا رب65کروڑروپے سے زائدکا خسارہ دیکھا گیا۔پیرکوپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبار کا آغاز ملے جلے انداز میں ہوا لیکن اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے جاری مانیٹری پالیسی میں 50بیسسزپوائنٹس میں مزید کمی کے منفی اثرات شیئرز مارکیٹ کے کاروبار پر نمایاں دکھائی دیئے اور مقامی سرمایہ کار گروپ نئی سرمایہ کاری کیلئے شش وپنج کا شکار دکھائی دیئے اورانہوں نے نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس38211پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں نے بینکنگ،توانائی،فوڈز،سیمنٹ اور دیگرسیکٹرمیں خریداری کی جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100 انڈیکس کی38300کی حدبحال ہوگئی،تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 294.49 پوائنٹس کمی سے38354.85پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس126.96پوائنٹس کمی سے18132.51پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس603.72پوائنٹس کمی سے62710.27پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس264.17پوائنٹس کمی سے 28015.15 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر321کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے62کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ، 243 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ16کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔پیرکومجموعی طور پر 6 کروڑ 58 لاکھ 57 ہزار 10 شیئرز کاکاروبارہوا،جوجمعہ کی نسبت7کروڑ18لاکھ76ہزار820شیئرزک م ہیں۔مندی کی وجہ سے مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 73 ارب 65 کروڑ 77لاکھ49ہزار975روپے کی کمی سے77کھرب94ارب94کروڑ75لاکھ71ہزا ر594روپے رہ گیا
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38