قومی اسمبلی کے اجلاس بچے تو کیا نوجوان بھی نہ دیکھیں قومی اسمبلی کے حالیہ ہنگامہ خیز اجلاسوں کی گونج اووسیز کمیٹی میں پہنچ گئی
قومی اسمبلی کے اجلاس بچے تو کیا نوجوان بھی نہ دیکھیں قومی اسمبلی کے حالیہ ہنگامہ خیز اجلاسوں کی گونج اووسیز کمیٹی میں پہنچ گئی۔اووسیز پاکستانیز یوتھ کونسل کوموجودہ حالات میں پارلیمنٹ کادورہ نہ کرایاجائے فائدے کے بجائے نقصان ہوجائے گا۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سمندر پار پاکستانیز اور انسانی وسائل میں کمیٹی کواو پی ایف حکام نے بتایاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے نئے اقدامات اٹھائے ہیں جن کے تحت وزارت نے اووسیز پاکستانیز یوتھ کونسل بنانے کا فیصلہ کیا گیاہے،بیرون ملک مقیم پاکستانی نوجوانوں کو سال میں ایک بار پاکستان کا دورکرایا جائے گا جس میں سپریم کورٹ ،وزیراعظم سے ملاقات بھی شامل ہوگی جس پر زہرہ ودود فاطمی نے کہاکہ پارلیمان کابھی دورہ شامل کیاجائے جس پر ارکان کی اکثریت نے کہاکہ موجودہ حالات میں تو دورہ نہ ہی کروایاجائے تو بہتر ہے یاکرواناہے تو ایک اچھے سیشن یاسینیٹ کاکروادیاجائے۔یہ نہ ہوے کہ فائدے کے بجائے نقصان ہوجائے ۔