چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کا وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی ایم این اے نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ سپیکر چودھری پرویزالٰہی نے سردار عثمان بزدار کو ٹیلیفون کیا اور ان کے والد سردار فتح محمد بزدار کے انتقال پر اپنے خاندان کی جانب سے دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں، مرحوم سردار فتح محمد بزدار شریف النفس انسان تھے اور ہمارے خاندانوں میں دیرینہ تعلقات ہیں۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔