عمان کے رائل ائیر فورس کے سربراہ ائیر وائس مارشل مہاتر بن علی بن مہاترال عبیدانی کا نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد کا دورہ
عمان کے رائل ائیر فورس کے سربراہ ائیر وائس مارشل مہاتر بن علی بن مہاترال عبیدانی نے نیول ہیڈ کواٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈ کواٹرز آمد پر معززمہمان کا استقبال کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق عمان کی رائل ائیر فورس کے سربراہ کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی بشمول پیشہ وارانہ اُمورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ نیول چیف نے بحری دہشت گردی اور قزاقی کی جنگ خصوصاً بحرہند میں ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرول کے اقدام میں پاکستان کے عزم و کردار پر روشنی ڈالی ۔ ؑؑعمان کی رائل بحریہ کے سربراہ نے خطے میں امن و استحکام کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔