بھارتی جارحیت کا جواب دینے سے دنیا کو پیغام مل گیا,دنیا اب ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی:شاہ محمود قریشی
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا جواب دینے سے دنیا کو پیغام مل گیا ، دنیا اب ایک بدلتا پاکستان دیکھ رہی ہے،مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں ۔ لاہور میں نجی یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دی ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں اب ایک نیا پاکستان بنانے کا وقت آ گیا ، ہم نے بھارت کو پیغام دیا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں اور اب ہمارے نئی نسل کو مت چھیڑنا، ہم مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھی مذاکرات کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں جب کہ پاکستان اس وقت خطے میں امن کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور دنیا اب ایک بدلتا ہوا پاکستان دیکھ رہی ہے جبکہ طلبہ کو دکھ کر یقین ہو گیا کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے نوجوان وہ پاکستان بنائیں گے جس کا خواب علامہ اقبال نے دیکھا تھا۔ عمران خان کے نئے پاکستان کی پالیسی نے بین الاقوامی دنیا میں ملک کو مستحکم کیا۔قدرتی وسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بے شمار قدرتی وسائل موجود ہیں اور ملک میں سب سے بڑا زرعی نظام بھی ہے تاہم پانی کی قلت کا سامنا ہے جبکہ بین الاقوامی دنیا نے پاکستان میں بہترین اقتصادی ترقی پائی اور تجارت کے ذرائع مہیا کیے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستانی سفارتخانے نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور واضح موقف دیا کہ ہم امن چاہتے ہیں جب کہ ہم اپنے ملک کا دفاع بہتر انداز میں کر سکتے ہیں۔شاہ محمود قریشی نے نوجوانوں سے متعلق کہا کہ اگر 18سال کا نوجوان ووٹر نہیں ہوتا تو میں آج سٹیج پر نہ ہوتا، پڑھے لکھے پاکستانیوں کو باہر دیکھ کر تشویش ہوتی ہے کہ وہ باہر چلے گئے۔