سندھ میں میٹرک امتحانات شروع ہوتے ہی بوٹی مافیا پھر متحرک ہوگیا۔ گھوٹکی اور کشمور میں کھلے عام نقل کی گئی ، موبائل فون کا استعمال کیا گیا ، حل شدہ پرچہ 200سے 300روپے میں دستیاب ہے جبکہ سکھر میں انگلش کا پیپر آئوٹ ہوگیا۔سکھر تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔ امتحانی مراکز پر عام افراد بھی موجود رہے، انتظامیہ نقل روکنے میں مکمل ناکام رہی ، گھوٹکی میں حل شدہ پرچہ 200سے 300روپے میں دستیاب جبکہ سکھر بورڈ کے زیراہتمام نویں جماعت کا پہلا ہی ا نگلش کا پرچہ آئوٹ ہوگیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے آنکھیں بند کر لیں۔سکھر، خیرپور، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز اضلاع میں 206 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ، قائم امتحانی مراکز میں 45میل، 35 فی میل اور 126 مشترکہ بنانے گئے ۔ سکھر ضلع میں 40، گھوٹکی میں 34، خیرپور میں 80اور نوشہرو فیروز میں 52امتحانی مراکز قائم کیے گئے۔ نویں اور دسویں جماعت کے 1لاکھ 7 ہزار 774 امیدوار امتحان دیں گے۔ 54523 امیدوار نویں جماعت اور 53251 دسویں جماعت کا امتحان دیں گے۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024