پی ایس ایل میںبائولنگ کا معیار دیگر کرکٹ لیگز سے بہتر قرار
لاہور(سپورٹس رپورٹر )پاکستان سپر لیگ نے آئی پی ایل اور بی پی ایل کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔سابق انگلش کاونٹی کرکٹرز اور کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے والے این پونٹ نے بولنگ کے معیار کی وجہ سے پی ایس ایل کو تمام لیگوں سے بہتر قرار دیا ہے ۔این پونٹ کا کہنا ہے کہ میں نے انڈین پریمیر لیگ اور بگ بیش لیگ دونوں دیکھی ہیں لیکن میرے مطابق پاکستان سپر لیگ کا بولنگ معیار تمام لیگوں سے بہتر ہے ۔ پاکستان کا لوکل بائولنگ ٹیلنٹ کافی مضبوط ہے ،اس بات کا مجھے یقین ہے کہ میرے ساتھ بہت سے بیٹسمین بھی اس بات پر اتفاق کریں گے ۔واضح رہے کہ پی ایس ایل فور کے ایڈیشن سے حارث روف،محمد حسنین ،محمد موسی،محمد الیاس ،عمر خان جیسے باصلاحیت بائولرز ابھر کر سامنے آئے ہیں اور محمد حسنین کو پاکستان کرکٹ ٹیم میں جگہ بھی مل گئی ہے ۔