10سالہ افغان کرکٹراغواء ، رہائی کے بدلے 3لاکھ ڈالرتاوان کا مطالبہ
لاہور(سپورٹس ڈیسک) چند روز قبل افغانستان کے صوبہ ننگرہار سے اغوا ہونے والے افغانستان کے کم عمر ترین افغان کھلاڑی کی وڈیو سامنے آئی ہے جس میں اس نے کہا ہے کہ ’اگر اغواکاروں کو مطلوبہ رقم فراہم نہ کی گئی تو یہ پہلے میری انگلیاں کاٹیں گے اور پھر مجھے قتل کر دیں گے‘۔ اغوا کاروں نے دس سالہ احمد قریشی جسے افغانستان میں چھوٹا راشد خان بھی کہا جاتا ہے کو چند روز قبل ننگرہار سے اغوا کر لیا تھا۔ افغان نائب وزیر خارجہ جنرل خوشال سادات نے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کو خود دیکھ رہے ہیں اور اگر اغواکاروں نے احمد قریشی کو کسی قسم کا نقصان پہنچایا اور جلد رہا نہ کیا تو افغان حکومت اغواکاروں کے خلاف سخت ایکشن لے گی اور ان پر کسی قسم کا رحم نہیں کیا جائے گا۔