رائیونڈ اسٹریٹ کرائم میں اضافہ،ڈولفن اہلکارڈیوٹی کاوقت سوکرگزارنے لگے
رائے ونڈ (نامہ نگار) رائیونڈ میں ڈالفن پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران سو کروقت گزارتے ہیں،گزشتہ روز بھی ڈالفن پولیس اہلکار رائیونڈ سندر روڈ پر ایک دوکان میں بیٹھ کر آرام فرما رہے تھے، تو کچھ موبائل فون پرکھیلتے نظر آئے جبکہ افسران کو سب اچھا کی رپورٹ دے کر خوش کردیا جاتا ہے افسوس کی بات یہ ہے کہ رائیونڈ چوری، ڈاکیتی، راہزنی اور قتل جیسی سنگین وارداتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے، ڈالفن اہلکار بھی مخصوص مقامات پر ناکہ لگا کر کھڑے ہوکر ٹائم پاس کرتے دکھائی دیتے ہیں۔