پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
لاہور (نامہ نگار)پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ امن و امان کے قیام اور عوام میں احساس تحفظ پیدا کرنے کے لیے عملی اقدامات کئے گئے۔یو این او مشن کیلئے منتخب شدہ 2 لیڈیز ٹی اے ایس آئی کی فائر پریکٹس کروائی گئی۔ سول لائنز ڈویژن میں تعینات 250 اہلکاروں کو ایس ایم جی گن اور بریٹا پسٹل کے 10,10رائونڈ فائر کروائے گئے۔مختلف ڈویژنز میں تعینات ڈولفن فورس کے 240 اہلکاروں کو دو ہفتوں پر مشتمل ریفریشر کورس کروایا گیا۔ میلہ مادھو لال حسین اور آمد شہبازشریف ڈینٹل ہسپتال، پیشی خواجہ برادران اور مختلف تقریبات سمیت اہم شخصیات کی سکیورٹی کیلئے پولیس لائنز سے روزانہ کی بنیاد پر 1320 سے زائد اہلکار روانہ کئے گئے۔