چھٹی کے روزگر جاگھروں کوفول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی
لاہور (نامہ نگار ) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور وقاص نذیز کی ہدایات پر گر جا گھروں کو فول پر وف سکیورٹی فراہم کی گئی ، اتوار کے روز مسیحی برادری کی ایک بڑی تعداد مذہبی عبادات کیلئے مختلف گرجا گھروں کا رُخ کرتی ہے جس کی وجہ سے لاہور پولیس کی جانب سے تمام گرجا گھروں کی سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ اے پلس اور اے کیٹگری کے گرجا گھروں کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کیئے گئے ہیں ۔