مانگا منڈی سول ہسپتال ،مریضہ کے ورثاء پرڈاکٹراورہسپتال عملے کاتشدد
رائے ونڈ (نامہ نگار)مانگا منڈی سول ہسپتال میں ایمرجنسی میں لائے گئے مریضہ کے ورثاء پر ڈاکٹر عبدالمنان اور ہسپتال کے عملہ کاتشدد ۔بتایا گیا ہے کہ مانگا منڈی کے رہائشی عابد اور طارق نامی شہری اپنی والدہ کوتشویشناک حالت میں ہسپتال لایاگیاتوکافی وقت گزرنے کے بعدچیک نہ کرنے پرمریضہ کابیٹا ویڈیوبناتاڈاکٹرکے کمرہ میں داخل ہواجس پرڈاکٹراورعملے نے تشدد کانشانہ بناتے ہوئے ورثاء کومریضہ سمیت باہر نکال دیا۔