پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں عدالتی اوقات کار تبدیل
لاہور (آئی این پی) موسم کی تبدیلی کے باعث عدلیہ کے نئے اوقات کار آج بروز پیر سے نافذ العمل ہونگے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ میں عدالتی اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔ ماتحت عدالتیں آج صبح 8 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک جبکہ جمعہ کے روز عدالتیں صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 تک کیسز کی سماعت کریں گی۔ اس حوالے سے لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔