سمن آبادسرچ آپریشن ، پولیس اہلکار وں کانوجوان کواغواء کرکے رشوت کامطالبہ
لاہور(نامہ نگار) سمن آباد کے علاقہ میں سرچ آپریشن کے دوران پولیس اہلکار وںنے 18سالہ نوجوان عمیر کو اغواء کر کے لے گئے۔ پولیس مغوی عمیر کوتھانہ سمن آباد کی بجائے بادامی باغ کے علاقہ میں واقع ایک لوہے کے گودا م میں لے جا کر بنددیا۔اہل علاقہ نے پولیس گاڑی کا پیچھا کر کے گودام سے نوجوان کوبازیاب کروالیا۔جبکہ اہل علاقہ نے پولیس اہلکار کی تھانہ بادامی باغ کے باہر درگت بنا ڈالی۔شہریوں نے کہا ہے کہ متعلقہ اہلکار پہلے بھی متعدد شہریوں کواغواء کر کے تاوانی رشوت کیلئے بادامی باغ منتقل کرتے رہے ہیں۔