مارک اپ ریٹ بڑھنے سے سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی ہو گی: اشرف بھٹی
لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ بجلی، گیس اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کی وجہ سے تمام شعبے اور اس سے جڑے طبقات شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے مانیٹری پالیسی میں مارک اپ ریٹ میں اضافہ پہلے سے دبائو کا شکار معیشت کو بری طرح متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مارک اپ ریٹ میں اضافے سے سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی آئے گی۔