سیدنا امیر معاویہ ؓ کی خدمات اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے:زبیراحمد ظہیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے زیر اہتمام صحابی ٔ رسول ؐ ،کاتب وحی سیدنا امیر معاویہ ؓ کے یوم وفات کے حوالے سے سیدنا امیر معاویہ ؓ سیمینار جامعہ خیر العلوم گلشن عمر کالونی گرین ٹائون میں علامہ زبیر احمد ظہیر کی صدارت میںہوا جبکہ مہمان خصوصی پیر طارق محمود نقشبندی تھے۔ علامہ محمدممتاز اعوان نے اشاعت اسلام کیلئے سیدنا امیر معاویہ ؓ کی گراںقدر خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سیدنا امیر معاویہ ؓ صحابی رسولؐ ،کاتب وحی ہیں آپ ؓ نے اپنے دور حکومت میں64لاکھ 65ہزار مربع میل پر اسلامی سرحدوں کو پھیلایا اوراسطرح سیدنا امیر معاویہ ؓ نے نصف دنیاپر اسلامی پرچم لہراکر دنیا میںتاریخ اسلام میں ایک فقید المثال کارنامہ انجام دیا۔سیدنا امیر معاویہؓ نے عدل و انصاف ، رعایا پروری کی اعلیٰ مثالیں قائم کیں۔