معاون وزیراعظم نعیم الحق نے گجومتہ بلھے شاہ انٹرچینج پر پودا لگا کر شجرکاری کا آغاز کیا
کاہنہ (نامہ نگار)وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کاہنہ گجومتہ بلھے شاہ انٹرچینج پر پودا لگایا،گرین پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گرین پاکستان مہم میں آج 15لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں۔اس موقع پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں جنگلات کو شدید نقصان پہنچا ہے ،اس وقت ہمارے ملک میں جنگلات کا رقبہ ختم ہوتا جا رہا ہے جس سے ملک میں موسمیاتی تبدیلیاں پیدا ہورہی ہیں ۔ملک کے مختلف شہروں میں اربوں درخت لگائے جا رہے ہیں ،خیبر پختونخوا میں گزشتہ 5سالوں میں تحریک انصاف کی حکومت نے بلین ٹری سونامی منصوبہ شروع کیا تھا اب ہمارا آئندہ 5سالوں میں اربوں پودے لگانے کا ہدف ہے جس کا افتتاح باقاعدہ طور پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کر دیا ہے۔