نواز شریف کی صحت کے حوالے سے کارکنوںمیں تشویش پائی جاتی ہے:نرگس متین
لاہور( نیوزرپورٹر ) مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ کی سینئر رہنما نرگس متین کی رہائشگاہ پر نواز شریف کی جلد مکمل صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں مسلم لیگ ن کی خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔لیگی خواتین نے اپنے قائد کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی اور ہر حال میں اپنے قائد کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعادہ کیا۔اس موقع پر نرگس متین کا کہنا تھا نواز شریف کی صحت کے حوالے سے لیگی کارکنوں میں بہت تشویش پائی جا رہی ہے۔مسلم لیگ ن کا روشن اور تابناک مستقبل نواز شریف کی لمبی عمر سے وابستہ ہے۔