ڈاکٹر شہباز گل کو صوبائی محکموں کی انسپکشن کا اختیار مل گیا
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلی نے پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل کے اختیارات میں اضافہ کردیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ترجمان وزیر اعلیٰ کو صوبے کے تمام محکموں میں انسپکشن کا اختیار حاصل ہوگا۔ اس حوالے سے ایک مراسلہ میں تمام محکموں کے سربراہان کو باقاعدہ آگاہ کردیا گیا ہے۔