کراچی: ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کی گاڑی کو حادثہ‘ 3 محافظوں سمیت زخمی
کراچی (این این آئی)کراچی ٹول پلازہ کے قریب ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں سابق قائد حزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خواجہ اظہارالحسن اور ان کے تین محافظ شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے آغا خان ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دو محافظوں کی حالت نازک ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد گھوٹکی سے واپس کراچی آرہے تھے کہ اتوارکی علی الصبح تقریبا تین بجے کراچی ٹول پلازہ کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں خواجہ اظہارالحسن کو سر، کمر اور سینے میں چوٹیں آئیں۔