فیس بک کا انٹرنیٹ کے لیے نئے گلوبل ضوابط مرتب کرنے کا مطالبہ
امریکا(نیوز ڈیسک)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بْک کے بانی مارک زْکربرگ نے اقوامِ عالم سے کہا ہے کہ وہ انٹرنیٹ کے لیے نئے گلوبل ضوابط تشکیل دیں۔ زْکربرگ کے مطابق یہ نئے ضوابط انتخابی عمل میں مداخلت، ڈیٹا کا تحفظ اور نفرت آمیز مواد جیسے چیلنجز کو مدِ نظر رکھتے ہوئے مرتب کیے جائیں۔ انہوں نے نئے ضوابط کا مطالبہ معتبر امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونیوالے اپنے خصوصی کالم میں کیا اور نئی عالمی صورتحال حکومتوں اور انٹرنیٹ کے نگران اداروں کے فعال کردار کا تقاضا کرتی ہے۔