ایکواڈور میں 6.2 شدت کا زلزلہ ، جانی نقصان نہیں ہوا
ایکواڈور (آئی این پی ) جنوبی امریکہ کے ملک ایکواڈور میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔امریکہ کے زولوجیک تحقیقاتی مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سانٹا ایلینا سے 27 کلو میٹر شمال میں تھا، زلزلے کی شدت 6.2 اور زیر زمین گہرائی 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔