فلسطینی طلبا نے تیونس کے عالمی سائنسی مقابلے میں 3ایوارڈ جیت لیے
رام اللہ(این این آئی)فلسطین کے دو طلباء نے تیونس میں منعقدہ بین الاقوامی سائنسی میلے میں شرکت کر کے تین ایوارڈ حاصل کر لیے۔مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں فلسطینی طالب علم غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں قائم خضوری یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔ انہوںنے حال ہی میں تیونس میں منعقدہ عالمی سائنس ٹیکنالوجی کے مقابلے کے مختلف پروگراموں میں حصہ لیا،اس مقابلے میں ابراہیم عبارہ کو انجینیرنگ کے میدان میں پہلا اور تیسرا ایوارڈجبکہ طالب علم یوسف جعف نے ماحولیات اور توانائی کے حوالے سے ایک پروگرام میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔