میکسیکو کے ہسپتال میں دھماکہ، 14 افراد زخمی
میکسیکوسٹی (اے پی پی) میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی میں واقع ایک ہسپتال میں دھماکے کی وجہ سے کم از کم 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی پراسیکیوٹر دفتر نے اتوار کو بتایا کہ وینوستیانو کارانزا ضلع میں واقع ایک ہسپتال میں ہونے والے دھماکے بارے تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں جس کی وجہ سے 14 افراد زخمی ہوئے ہیں۔