امریکہ سے فوجی مداخلت طلب کرنے والوں کے ساتھ دشمنوں والا سلوک کیا جائے گا، کابیلو
کراکس (آئی این پی ) وینزویلا میں حزب اقتدار وینزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی پی ایس یو وی کے حامیوں نے صدر نکولس مادورو کے حق میں احتجاجی مارچ کی۔حزب اقتدار وینزویلا متحدہ سوشلسٹ پارٹی پی ایس یو وی کے نائب چئیر مین ڈیسڈاڈو کابیلو نے جلوس سے خطاب میں حزب اختلاف کے وینزویلا کے خلاف امریکہ سے فوجی مداخلت طلب کرنے والے حلقوں کو ہدف بنایا۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکیوں سے وینزویلا میں فوجی مداخلت کی اپیل کرنے والوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو دشمنوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین کی رو سے ملک کا صرف ایک صدر ہے اور آئین میں کہیں بھی یہ نہیں لکھا کہ امریکہ وینزویلا کے فیصلے کر سکتا ہے۔