بھارتی پادری کو امریکی لڑکی سے جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 6 سال قید کی سزا
واشنگٹن(آئی این پی ) امریکی عدالت نے امریکی لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں بھارتی پادری کو چھ برس قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق امریکی عدالت نے فروری میں کمسن امریکی لڑکی کو اپنی جنسی حوس کا نشانہ بنانے والے بھارتی پادری پر جنسی زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کی تھی۔ جنوبی ڈکوٹا کے شہر ریپڈ سٹی کے گرجا گھر میں 38 سالہ بھارتی پادری جون پراوین نے 13 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔