گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی ملکیت تسلیم کرنے کا امریکی فیصلہ قابل مذمت ہے: راجہ اعجاز احمد
لاہور (پ ر) امریکی صدر ٹرمپ کی طرف سے گولان کی پہاڑیوں کا حصہ دینے کے فیصلہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے عالمی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ امریکہ‘ اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ مسلم امہ کے خلاف ہے۔ ان خیالات کا اظہار آل مسلم لیگ ن جموں و کشمیر لیبر ونگ کے مرکزی نائب صدر راجہ اعجاز نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور بھارت طاقت کے بل بوتے پر کشمیر و فلسطین کی جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتے۔ اب وقت قریب ہے کہ کشمیر و فلسطین کے شہداء کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔ اسرائیل کو فلسطین اور بھارت کو کشمیر سے ایک دن جانا ہی پڑے گا۔