شہروں ،دیہی علاقوں میں جامع صفائی اورکوڑا کرکٹ کی تلفی کو یقینی بنایا جارہا ہے: فرجاد احمد بٹ
وزیرآباد(نا مہ نگار) پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق شہروں کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں جامع صفائی اورکوڑا کرکٹ کی تلفی کا یقینی بنایا جارہا ہے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے شجر کاری کی اہمیت سے کسی طور انکار نہیں کیا جاسکتا ۔ان خیالات کا اظہارڈی ایچ او آر ایچ ڈاکٹر فرجاد احمد بٹ نے بنیادی مرکزصحت جوڑا سیان کے زیراہتمام گرین اینڈ کلین پاکستان کے سلسلہ میں آگاہی واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام ملک سے آلودگی کے خاتمہ اورسرسبز پاکستان کاسنگ میل ثابت ہوگا،آلودگی سے پاک ماحول کوانسان دوست بنانے کے لئے جہاں زیادہ سے زیادہ شجر کاری ضروری ہے تو وہیں علاقوں کی خوبصورتی کے لئے صفائی ستھرا ئی بھی ضروری ہے۔