حکومت عوام کا ہر سطح پر استحصال کررہی ہے: فیضان خالد ورک
شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کا ہر سطح پر شدید استحصال کررہی ہے حالات تبدیل نہ ہوئے اور حکمرانوں نے عوام کر ریلیف دینے کی بجائے اسی طرح مسائل میں اضافے کا سلسلہ جاری رکھا تو عوام حکمرانوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں گے اور انہیں اقتدار کے ایوانوں سے نکال باہر کریں گے، اپنے ایک بیان میںچوہدری فیضان خالد ورک نے کہا کہ ملکی نظام کی کامیابی کامحور یکساں احتساب اور انصاف ہے جمہوریت میں شاہی ضابطوں اورمفاداتی فیصلوں کی گنجائش نہیں ہوتی یہ ملک بائیس کروڑ عوام کاہے کسی پارٹی یابااثر جاگیردار، سرمایہ دارکیلئے نہیں بنایاگیا۔