ثقافت کو بھول جانے والی قومیں خسارے میں رہتی ہیں: خالد مجید
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاک برٹش آرٹس کے مرکزی میڈیا ایڈوائزر خالد مجید ملک نے کہا ہے کہ ہماری نوجوان نسل مادری زبانوں کیساتھ ساتھ اردو زبان سے بھی دور ہورہے ہیں جو قومیں اپنی ثقافت اور کلچر بھول جاتی ہیں وہ ہمیشہ خسارے میں رہتی ہیں ہمیں اپنی ثقافت ،کلچر اور روایات کے فروغ کیلئے نوجوان نسل کو کتب بینی اور ثقافت کی طرف لانا ہو گا۔ پاک برٹش آرٹ عالمی سطح پر ادب کے فروغ سمیت فنون لطیفہ ، ثقافتی سرگرمیاں ، ترویج تعلیم ، قانونی مشاورت ،مشاعروں کا انعقاد، کتاب میلوں کے انعقاد سمیت دیگر سرگرمیاں سرانجام دے رہی ہے تاکہ موجودہ دور میں انٹرنیٹ کی دنیا سے نکال کر ہم اپنے کلچر کی طرف آئیں۔ پاک برٹش آرٹ اضلاع کی سطح پر فری لیگل ایڈ بھی قائم کررہی جس میں غریب، نادار اور مستحقین کو فری قانونی مشاورت اور فری سروسز فراہم کی جائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک برٹس کونسل کے نومنتخب عہدیداروں میں نوٹیفکیشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلعی صدر حامد قاضی، پروفیسر اکرم سعید، ارشد نعیم، پروفیسر خرم عباس ورک، اشرف نقوی، عرفان صفدر دھوتھڑ، جمیلہ یونس، سیف الرحمن سیفی، شبیر حسین بٹ، ساحر قریشی، رائے عامر علی ڈاہا، پروفیسر علی آصف، نعیم گیلانی، اظہر عباس، پروفیسر ڈاکٹر اکرم سراء بھی موجود تھے۔