کشمیریوں کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں: اسلم وٹو
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سیاسی وسماجی رہنما ویوسی چیئرمین ملک محمد اسلم وٹونے کہاکہ ہے کہ بھارت کو خطہ کے وسیع تر مفاد کی خاطر جارحیت کی راہ کو چھوڑ کر امن کے قیام کیلئے مذاکرات کی طرف آنا ہوگا مقبوضہ کشمیر میں ظلم وبربریت کی وجہ سے کشمیری عوام کے دل پاکستان کیلئے دھڑکتے ہیں بھارت نہ تو خطہ کا تھانیدار ہی بن سکتا ہے اور نہ ہی مقبوضہ کشمیر اب زیادہ دیر اس کے زیر اثر رہے گا کیونکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام میں آزادی کی تڑپ بہت زیادہ ہوچکی ہے اس کو اب روکنا کسی کے بس کی بات نہیں پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے ساتھ پھر بارش کے پہلے قطرے کا کردارادا کرتے ہوئے بھارت کو اس کا پائلٹ زندہ واپس کیا ہے۔