رینالہ میں گونگا بہرہ بچہ ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق
رینالہ خورد (نمائندہ خصوصی) ٹرین کی زد میں آکر گونگا بہرہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلا ت کے مطابق محنت کش قاسم کا آٹھ سالہ بیٹا محمد علی گونگا اور بہرہ تھا جو گزشتہ روز لہراسب ٹاؤن کے قریب ریلوے لائن عبور کررہا تھا کہ کراچی سے لاہور جانیوالی ٹرین تلے آکر جاں بحق ہو گیا۔