بچوں کی کتب کا عالمی دن کل منایا جائے گا
جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں بچوں کی کتب کا عالمی دن کل 2 اپریل کو منایا جائے گا اس دن کے منانے کا مقصدبچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہے اس دن کے حوالے سے سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین بچوں کی کردار سازی میں معیاری کتب کی اہمیت کو اجاگر کریں گے ۔