گگو منڈی: اہلیہ کی وفات کی خبر سن کر خاوند بھی چل بسا
گگو منڈی (نامہ نگار)اہلیہ کی وفات کی خبر سن کر خاوند بھی چل بسا۔ تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ٹیچر چوہدری محمد ادریس کی اہلیہ کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا۔ اور تقریباًایک گھنٹہ بعد بیوی کی جدائی کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے وہ بھی اس جہاں سے رخصت ہو گئے۔ دونوں میاں بیوی کو مقامی قبرستان میں ایک دوسرے کے پہلو میں سپرد خاک کر دیا گیا۔