پشاور ‘سکریپ کے گودام میں مارٹر شیل پھٹنے سے 2 بھائی زخمی
پشاور(بیورورپورٹ) پشاور میں سکریپ کے گودام میں مارٹر شیل پھٹنے سے 2 بھائی زخمی ہوگئے ، واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ پولیس نے گودام کا محاصرہ کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ مارٹر شیل پھٹنے کے نتیجہ میں دو بھائی9 سالہ اسد اللہ اور 17 صفت اللہ زخمی ہوئے۔