یوکرائن میں صدارتی الیکشن کا پہلا مرحلہ کامیڈین زیلنسکی نے جیت لیا:ایگزٹ پولز
کیو(نیوز ڈیسک) یو کرائن میں صدارتی الیکشن کا پہلا مرحلہ کامیڈین زیلنسکی نے جیت لیا۔ اس الیکشن میں موجودہ صدر پیٹرو پوروشینکو دوسری مدتِ صدارت کے امیدوار ہیں۔ اداکار ولودومیر زیلنسکی سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق زیلنسکی نے اتوار کے انتخابی عمل میں 30.4 فیصد ووٹ لئے۔ وہ دوسرے مرحلے میں مقابلہ کریں گے۔ صدر پیٹرو کو 17.8 فیصد ووٹ پڑے ۔