ایران میں کلاشنکوف سے فائرنگ، 7 سسرالی رشتہ دار مار ڈالے
تہران (صباح نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق جنوب مغربی شہر دیزفل میں ایک شخص نے کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کو قتل کر دیا۔ ہلاک ہونے والے قاتل کے سسرالی رشتہ دار تھے۔ ہلاک شدگان میں پانچ مرد اور دو عورتیں شامل ہیں۔ قاتل نے سات افراد کا خون کر کے بعد میں خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی۔ یہ امر اہم ہے کہ کلاشنکوف جیسی خودکار رائفلوں کا لائسنس ایران میں نہیں دیا جاتا۔ علاوہ ازیں ایران ہی میں کچھ عرصہ قبل ایک شخص نے ایک گائوں میں فائرنگ کر کے اپنے دس رشتہ داروں کو ہلاک کر دیا تھا۔