یوکرائنی مصورہ نے احتجاجاً صدر کی تصویر ٹافیوں کے ریپرز سے بنا ڈالی، پورٹریٹ کو ’’بدعنوانی کا چہرہ‘‘ کا نام دیدیا
کیف(انٹرنیشنل ڈیسک) خاتون فنکارائوں نے بچوں کی پسندیدہ ٹافی کے ریپرز اور گولیوں کے خول سے بنائے گئے یوکرائن کے صدر پوروشینکو کے پورٹریٹ کو ’بد عنوانی کا چہرہ‘ کا نام دیا ہے۔یوکرائن میں صدارتی انتخابات کا آج پہلا مرحلے میں ووٹنگ جاری ہے، دوسرا مرحلہ آئندہ ماہ ہوگا۔ جہاں کچھ شہری اپنے صدر سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں وہیں اختلاف رکھنے والے بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔