وزیراعظم نے سندھ کو لولی پاپ دیا‘ ایک روپیہ نہیں ملے گا: مصطفی کمال
کراچی ( آن لائن)پاک سرزمین پارٹی کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ عمران خان کے اعلانات بس اعلانات ہی ہیں، صوبے کو 162 ارب میں سے ایک روپیہ نہیں ملے گا،کراچی کے لوگوں کوتسلی کیلئے لولی پاپ دیاگیا،وزیراعظم کراچی کے لوگوں کولولی پاپ دی کرچلے گئے۔چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات کے بعدسوچتاتھاتبدیلی آئیگی،سندھ کے حالات بہت مخدوش ہیں،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی میں وزیراعلیٰ کے بغیراجلاس کررہے تھے،وزیراعظم کوچاہیے تھاوزیراعلیٰ سے ملاقات کرتے۔انہوں نے کہا کہ معاملات حل کرنے کے بجائے لڑائی کی جارہی ہے،کے فورمنصوبے پرابھی تک کام مکمل نہیں ہوا، ترقیاتی مفادمیں سندھ کوصرف بیوقوف بنایاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی منصوبے کے 162 ارب کہاں سے آئیں گے،کوئی تفصیل نہیں،دعویٰ کرتاہوں کراچی کیلئے رقم نہیں آئیگی،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کراچی اورحیدرآباد کے لوگوں کووفاق میں نوکریاں دیں،سندھی ہمارے بھائی ہیں پراردوبولنے والوں کوبھی انکاحق ملناچاہیے۔