کراچی پیکج پر وزیراعظم عمران خان کے شکرگزار ہیں: وسیم اختر
کراچی(نیوز رپورٹر) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے کراچی کیلئے 162 ارب کا پیکیج بھی دیا ہے۔ ہم نے جو مسائل اٹھائے تھے وزیراعظم پاکستان نے ان منصوبہ کے لئے ترقیاتی پیکیج دیا ہے جو کراچی کے لئے بہت اہم ہیں گو کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لئے یہ رقم کافی نہیں مگر اس حوالے سے بہتر اقدام ہے۔