مہنگائی بلند ترین سطح کو چھورہی ہے: ثروت قادری
کراچی (نیوزرپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ تعمیر وترقی کی سوچ اور عملی کام سے ہی پاکستان کو مستحکم کیا جاسکتا ہے ۔مہنگائی بلند ترین سطح کو چھو رہی ہے اور غربت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مظفر گڑھ میںجامعہ انوار الاسلام میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔