حج آپریشن،65ہزار عازمین کیلئے پی آئی اے 300 پروازیں چلائے گی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) پی آئی اے نے حج آپریشن کو حتمی شکل دے دی ہے، 300خصوصی اور شیڈول پروازیں 65ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس لے کر جائیں گی ، پی آئی اے اپنے حج آپریشن میں بوئنگ 777اور ایئربس 320آپریٹ کرے گی۔ پی آئی اے حج آپریشن کراچی ، اسلام آباد، لاہور، پشاور ، سکھر اور کوئٹہ سے آپریٹ کرے گی تمام ایئرپورٹس پر عازمین کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے اقدامات کرے گی ۔ قومی ایئرلائین نے سندھ اور بلوچستان کیلئے وزارت مذہبی امور کی ہدایت پر حج کرایہ ایک لاکھ روپے مقرر کیا ہے، پنجاب اور کے پی کے سے ایک لاکھ دس ہزار روپے کرایہ مقررکیا ۔پی آئی اے وزارت مذہبی امور کی جانب سے مقرر حج کرایوں پر عملدرآمد کرے گی ۔