زرمبادلہ کے ذخائر 8 ماہ پہلے سے بہتر‘ خسارہ 11 فیصد کم ہو گیا: حماد اظہر
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر 8 ماہ پہلے سے بہتر ہیں۔ جاری خسارہ 22 اور تجارتی خسارہ 11 فیصد کم ہو چکا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے معاشی کارکردگی پر اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ 19 ارب ڈالر کا جاری خسارہ ورثے میں ملا۔ بیس ارب ڈالر کی بیرونی ادائیگیاں ورثے میں ملیں۔