منافع خوروں کیخلاف کارروائی جہاد سمجھ کر کر رہے ہیں، اکرم چوہدری
لاہور ( نیوز رپورٹر) مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے سیاسی امور و کنوینئر پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری نے وحدت کالونی اتوار بازار اور ماڈل بازار، میاں پلازہ جوہر ٹائون لاہور میں اشیائے خورو نوش کے معیار اور قیمتوں کی چیکنگ کیلئے تفصیلی دورے کئے۔ انہوں نے مارکیٹوں میں قیمتوں اور صفائی کے انتظامات پر اظہار اطمینان کیا۔ اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے اکرم چوہدری نے کہا کہ اتوار بازاروں میں صفائی کے معاملات عام بازاروں سے قدرے بہتر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں لاہور میں پنجاب کا 57فیصد بجٹ لگا دیا گیا مگر ہمیں ہر طرف گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں ویسٹ مینجمنٹ کو مزید محنت کرنا ہو گی جبکہ تحریک انصاف کی حکومت میں متعلقہ اداروں کے ہمراہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خلاف جہاد سمجھ کر کارروائیاں کر رہے ہیں۔