آسٹریلیا نے 5 ویں ون ڈے میں پاکستان کو شکست دیکر سیریز میں وائٹ واش کردیا
آسٹریلیا نے 5 میچوں کی ایک روزہ سیریز کے آخری میچ میں عثمان خواجہ اور میکسویل کی شان دار بلے بازی کی بدولت پاکستان کو 21 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سوئپ کردیا۔دبئی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا لیکن آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اس فیصلے کو غلط ثابت کرتے ہوئے شان دار کارکردگی دکھائی۔پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بنا لیے۔آسٹریلیا کے 328 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 307 رنز بناسکی اور اسے میچ میں 20 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔